عوام نے2013 سے اب تک ہر انتخابی مرحلہ میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر دھرنا سیا ست کی نفی کی ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو چاہیے کہ وہ دھرنا سیاست کا کھیل کھیلنا چھوڑیں اور سیاست کو سنجیدگی سے لینا شروع کریں۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے دانیال عزیز سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو چاہیے کہ وہ دھرنا سیاست کا کھیل کھیلنا چھوڑیں اور سیاست کو سنجیدگی سے لینا شروع کریں۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے دانیال عزیز سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہماری عوام نے2013سے لے کر اب تک ہر انتخابی مرحلہ میں بار بار مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر دھرنا سیا ست کی نفی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میںمائل ہونے والے عوامل سے عوام نالاں ہیں‘ اسی لیے غیر سنجیدہ سیاسی امیدواروں کو ووٹ دینے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بہترین قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ۔عمران خان اور طاہر القادری کو مشورہ ہے کہ ملک و عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں‘ اپنی بلا مقصد سازشی اور لڑائی جھگڑے کی سیاست کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو ہم پر چھپ کر وار کرنے کے مواقع دینا بند کریں ۔

Leave a Reply