سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی ارجنٹائن کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے پرعزم ہے، انہوں نے زراعت کے شعبہ میں وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون پائیدار تر قی اور فوڈ سیکورٹی کےلئے کلیدی اہمیت …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلے پرعزم ہے، انہوں نے زراعت کے شعبہ میں وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون پائیدار تر قی اور فوڈ سیکورٹی کےلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر ایوان ایوانیسیوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر سے ملا قات کی۔ پاک-ارجنٹائن دوستی گروپ کے کنوینئر غوث بخش خان مہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سپیکر نے ارجنٹائن کے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین روابط میں فروغ اور اقتصادی تعاون میں اضافہ دوطر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلے ایک مربوط فریم ورک تر تیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply