آزادی ٹرین اپنے سفر پر روانہ ہوگئی،16 شہروں کے ہر سٹیشن پر فنکار پرفارم کریںگے

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) آزادی ٹرین اپنے سفر پر روانہ ہوگئی ہے ،آزادی ٹرین وزارت اطلاعات و نشریات اور پاکستان ریلوے کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ آزادی ٹرین عوام کے درمیان جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کے لئے معاون کردار ادا کرے گی جو پاکستان کی تاریخی آزادی کی جدوجہد کے مختلف پہلوﺅں اورملکی تہذیب و ثقافت کو بھی نمایاں کرے گی۔ آزادی ٹرین تین حصوں پر …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) آزادی ٹرین اپنے سفر پر روانہ ہوگئی ہے ،آزادی ٹرین وزارت اطلاعات و نشریات اور پاکستان ریلوے کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ آزادی ٹرین عوام کے درمیان جذبہ حب الوطنی اجاگر کرنے کے لئے معاون کردار ادا کرے گی جو پاکستان کی تاریخی آزادی کی جدوجہد کے مختلف پہلوﺅں اورملکی تہذیب و ثقافت کو بھی نمایاں کرے گی۔ آزادی ٹرین تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں 6 فلوٹس، 6 گیلریز اور 6 آپریشنل بوگیاں ہیں۔ فلوٹس پر چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ دو کوچز مسلح افواج کیلئے مختص کی گئی ہیں جنہوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں۔ ایک کوچ پاک چائنا اکنامک کوریڈور اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی نمائندگی کررہی ہے۔ آزادی ٹرین تمام بڑے سٹیشنوں پر تین سے چار گھنٹے رکے گی جہاں رنگا رنگ میوزیکل پروگرام اور ثقافتی رقص پیش کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور لوک ورثہ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے 20 سے زائد آرٹسٹ پتلی تماشا بھی پیش کریں گے۔ آزادی ٹرین ایک نمائشی ٹرین ہے یہ مسافروں کیلئے نہیں ہے۔

Leave a Reply