اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خود کوبھٹوکا جانشیں کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے، اپنے آنسوءوں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اوربچوں کے خون کے آنسوءوں اور آہوں کا حساب کب دیں گے، سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی …
خود کوبھٹوکا جانشیں کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خود کوبھٹوکا جانشیں کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے، اپنے آنسوءوں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اوربچوں کے خون کے آنسوءوں اور آہوں کا حساب کب دیں گے، سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتیں ، عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اورعملداری کو یقینی بنا رہے ہیں ، ابو کی کرپشن بچانے کےلئے آپ کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانہ جیت رہا ہے ۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ خود کوبھٹوکا جانشیں کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے، اپنے آنسوءوں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اوربچوں کے خون کے آنسوءوں اور آہوں کا حساب کب دیں گے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتیں ، صوبہ سندھ کو موہنجوداڑو اور آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب عمران خان پر سیخ پا نہ ہوں ، آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جن کے گھر جا کر آپ ضیافتیں اڑاتے ہیں ،عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اورعملداری کو یقینی بنا رہے ہیں ، ابو کی کرپشن بچانے کےلئے آپ کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانہ جیت رہا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں اور کرپشن سے ناطہ توڑیں ورنہ سندھ تک محدود ہوئی جماعت کو چند اضلاع میں بھی کوئی نہیں پوچھے گا ۔








