وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا بھوربن میں لاہور سینٹر فارپیس ریسرچ کے زیراہتمام اٖفغانستان میں قیام امن سے متعلق کانفرنس سے خطاب

بھوربن ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ افغانستان اور پاکستان دو بھائی ہیں جن میں برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ،دونوں ممالک کے عوام جغرافیے، تاریخ، عقیدے، خونی رشتوں اور لسانی وثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں ، پاکستان میں کوئی بھی اس نام نہاد نظریہ کو تسلم نہیں کرتا کہ افغانستان میں پاکستان کی سٹرٹیجک گہرائی ہے، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن …

بھوربن ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ افغانستان اور پاکستان دو بھائی ہیں جن میں برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ،دونوں ممالک کے عوام جغرافیے، تاریخ، عقیدے، خونی رشتوں اور لسانی وثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں ، پاکستان میں کوئی بھی اس نام نہاد نظریہ کو تسلم نہیں کرتا کہ افغانستان میں پاکستان کی سٹرٹیجک گہرائی ہے، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن اوراستحکام کیلئے ہمیشہ سے مذاکرات کی حمایت کی ہے، ،افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان افغانستان میں آبادکاری کے بعد تعمیر نو اور ترقیاتی کوششوں کے لئے بھی اپنے وعدے پر قائم ہے ۔ اتوارکو بھوربن میں لاہور سینٹر فارپیس ریسرچ کے زیراہتمام اٖفغانستان میں قیام امن سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شرکاء کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اورکہاکہ پاکستان بجا طورپر آپ کا دوسرا گھر ہے، ہمارے لئے یہ نہایت باعث مسرت اور لمحہ افتخار ہے کہ افغانستان کی ممتاز ترین سیاسی شخصیات اور انتہائی واجب الاحترام مذہبی زعماء کرام آج ہم میں یہاں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ممتازترین شخصیات کی موجودگی نہ صرف وسیع تر سیاسی و مذہبی نمائندگی کا مظہر ہے بلکہ رائے عامہ اور افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم کردار کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان اور پاکستان دو بھائی ہیں جن میں برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ،دونوں ممالک کے عوام جغرافیے، تاریخ، عقیدے، خونی رشتوں اور لسانی وثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں ۔ اس خطے یا دنیا میں کوئی اور ایسے ممالک نہیں جن میں اتنی زیادہ قدریں مشترک ہوں ۔

Leave a Reply