ملک کی مجموعی تجارت میں سمندر ی راستوں اور جہاز رانی کا کلیدی کردار ہے، ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاک بحریہ نے محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور میر ی ٹائم کے شعبے میں میں معاشی سر گرمیوں میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ میں 21 جون کو ہائیڈرو گرافی کا عالمی دن منایا گیا ۔ ہائیڈرو گرافک سر گرمیاں قومی معیشت میں پائیدار اضافے کا موثر ذریعہ ہیں ، …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاک بحریہ نے محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور میر ی ٹائم کے شعبے میں میں معاشی سر گرمیوں میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ میں 21 جون کو ہائیڈرو گرافی کا عالمی دن منایا گیا ۔ ہائیڈرو گرافک سر گرمیاں قومی معیشت میں پائیدار اضافے کا موثر ذریعہ ہیں ، میرین اور میر ی ٹائم سیکٹرکا ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردارہے، پاکستان کی مجموعی تجارت میں سمندر ی راستوں اور جہاز رانی کا کلیدی کردار ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ پاک بحریہ محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور میر ی ٹائم سیکٹر میں معاشی سر گرمیوں میں اضافے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔ بحری وسائل کی تلاش کے ضمن میں ہائیڈرو گرافک سرگرمیوں کی افادیت ایک عالمی مسلمہ حقیقت ہے، پاکستان نیوی ہائیڈرو گرافک ڈیپارٹمنٹ مطلوبہ سمندری معلومات اور ڈیجیٹل چارٹس فراہم کرتا ہے تا کہ پاکستانی بحری خطے کو جہاز رانی کے لیے محفوظ بنایا جائے ۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نیوی ہائیڈرو گرافک ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کے کانٹینینٹل شیلف کے اضافے میں اہم کردار ادا کیا جس سے ملک کو 50 ہزار مربع کلو میٹر کا سمندر میں اضافی علاقہ حاصل ہوا ۔ ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کی مناسبت سے پاک بحریہ نے ہائیڈرو گرافک سرگرمیوں سے متعلق ایک وڈیو بھی جاری کی ہے ۔

Leave a Reply