اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج 2019ءکے لئے فلائٹ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پہلی حج پرواز 4 جولائی کو حجاز مقدس روانہ ہو گی ،حج سے قبل فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے، ایئربلیو اور سعودی ایئرلائن حصہ لیں گی ،حج پروازیںکراچی، لاہور،کوئٹہ، اسلام …
وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2019ءکی پروازوں کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے حج 2019ءکے لئے فلائٹ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پہلی حج پرواز 4 جولائی کو حجاز مقدس روانہ ہو گی ،حج سے قبل فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے، ایئربلیو اور سعودی ایئرلائن حصہ لیں گی ،حج پروازیںکراچی، لاہور،کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور، سکھر اور ملتان سمیت دیگر شہروں سے روانہ ہونگی۔ رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت دو لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے ۔سرکاری سکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کو ان کی پرواز سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے وزارت مذہبی امور نے خط لکھنے کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس سروس اور وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی تفصیلات جاری کردی ہیں۔








