کوئٹہ۔22جون(ا ے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور حج و اوقاف پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں اور ہمارے حقوق برابر ہیں،ان کی بھی وہی ذمہ داریاں ہیں جو ہم پر عائد ہوتی ہیں، ہمارے آبا¶ اجداد نے پاکستان کو امن و سکون ،رواداری ،تحمل اور برداشت سکھانے کے لئے بنایا ہے،پاکستان پوری دنیا میںاقلیتوں کے لئے محفوظ ترین ملک ہے۔کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افرادکی ٹارکٹ …
بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے وفاقی وزیر مذہبی امور حج و اوقاف پیرنورالحق قادری کا خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔22جون(ا ے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور حج و اوقاف پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں اور ہمارے حقوق برابر ہیں،ان کی بھی وہی ذمہ داریاں ہیں جو ہم پر عائد ہوتی ہیں، ہمارے آبا¶ اجداد نے پاکستان کو امن و سکون ،رواداری ،تحمل اور برداشت سکھانے کے لئے بنایا ہے،پاکستان پوری دنیا میںاقلیتوں کے لئے محفوظ ترین ملک ہے۔کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افرادکی ٹارکٹ کلنگ پر تشویش ہے،ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، تمام مذاہب کے لوگوں کو اکٹھا کرنے کا مقصد مسلمان اور غیر مسلم کے درمیان ہم آہنگی پید ا کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں” بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ اسی طرز کی کانفرنس اس سے قبل اسلام آباد، لاہور ، کراچی اور پشاور میں بھی منعقد کی گئیں ہےں، جس کا مقصد ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کا پیغام دینا ہے۔








