اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کے قیام ، سیاحت اور تجارت کی ترقی کیلئے تعاون سمیت منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اورخفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق سمجھوتے طے پاگئے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم عمران خان بھی وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں …
پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے سمجھوتے طے پاگئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کے قیام ، سیاحت اور تجارت کی ترقی کیلئے تعاون سمیت منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اورخفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق سمجھوتے طے پاگئے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم عمران خان بھی وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں موجود تھے۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور امیر قطر کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے ،جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کو زیر بحث لایا گیا۔بعد ازاں دونوں ملکوں کے مابین متعدد شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں ترقی کیلئے تعاون سے متعلق یاداشت پر سیکرٹری جنرل قطر نیشنل ٹوارزم کونسل اکبر الباقر اور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے دستخط کئے۔دونوں ملکوں کے درمیان منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اورخفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق ایم او یو پر فنانشل انفارمیشن یونٹ قطر کے سربراہ شیخ احمد بن عید الطہانی اور قائم مقام ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منیر احمد نے دستخط کئے۔








