اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مزید فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر قطر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر اہم حکومتی وزراءاور اعلی ٰ حکام پر مشتمل اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورہ پر …
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مزید فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر قطر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر اہم حکومتی وزراءاور اعلی ٰ حکام پر مشتمل اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورہ پر ہفتہ کو پاکستان آئے ہیں۔ دونوں اطرف سے وفود کی سطح پر مذکرات بھی ہوئے اور کثیرالجہت شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود کی سطح پر مذکرات میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وفد کی قیادت کی جبکہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی قطری وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر اعظم کی معاون خصوسی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائی سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام ، سیاحت اور تجارت کی ترقی کیلئے تعاون سمیت منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اورخفیہ معلومات کے تبادلے پر مشتمل مفاہمت کی تین یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔








