اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ''نشان پاکستان'' سے نوازا ہے۔امیر قطر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقدہ ہوئی جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ اور اعلی سول و فوجی حکام نے …
ایوان صدر میں تقریب،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”نشان پاکستان” سے نوازا ہے۔امیر قطر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقدہ ہوئی جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔امیر قطر کو پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرف برادرانہ تعلقات کومزید فروغ دینے کی کوششوں پر اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازاگیا۔ قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے تو صدر مملکت عارف علوی نے ان کا پرتباق استقبال کیا۔اس موقع پر روائتی لباس میں ملبوس بچوں نے امیر قطرکو گلدستے پیش کئے۔ صدر مملکت نے امیرقطراوران کے وفد کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا۔








