وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد پولی کلینک کا اچانک دورہ،ایمرجنسی میں میڈیکل ویسٹ کے ڈسپوزل کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر ایمرجنسی انچارج کو معطل ،سٹاک سے ختم ہونے والی دواﺅں کیلئے فوری ٹینڈر کرنے کا حکم دیا

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد پولی کلینک کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کی ایمرجنسی میں میڈیکل ویسٹ کے ڈسپوزل کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر ایمرجنسی انچارج کو معطل کر دیا۔ وزیر مملکت نے ہسپتال میں دوائیوں کی دستیابی اور طبی سہولیات سے متعلق مریضوں سے معلو مات حاصل کیں اور مریضوں کی شکایات پر …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد پولی کلینک کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کی ایمرجنسی میں میڈیکل ویسٹ کے ڈسپوزل کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر ایمرجنسی انچارج کو معطل کر دیا۔ وزیر مملکت نے ہسپتال میں دوائیوں کی دستیابی اور طبی سہولیات سے متعلق مریضوں سے معلو مات حاصل کیں اور مریضوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے سٹاک سے ختم ہونے والی دواﺅں کیلئے فوری ٹینڈر کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو اس سلسلہ میں مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر مملکت نے اپنی نگرانی میں میڈیکل ویسٹ کے ڈسپوزل کا عمل دیکھا اور اسے مقررہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر انتظامیہ کی سرزنش کی اور ویسٹ ڈسپوزل کے عالمی معیارات اپنانے کا حکم دیا تاکہ بیماریوں کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔

Leave a Reply