وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میںپروگرام کی سالانہ کارکردگی پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا مقصد گذشتہ سال بی آئی ایس پی کی کارکردگی اورحاصل کردہ کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، سیکرٹری محترمہ یاسمین مسعود، ہیڈ اور ریجنل آفسز کے تمام ڈائریکڑ جنرلز نے …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میںپروگرام کی سالانہ کارکردگی پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا مقصد گذشتہ سال بی آئی ایس پی کی کارکردگی اورحاصل کردہ کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، سیکرٹری محترمہ یاسمین مسعود، ہیڈ اور ریجنل آفسز کے تمام ڈائریکڑ جنرلز نے بی آئی ایس پی کو دنیا کیلئے ایک مثالی سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے دوران ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بی آئی ایس پی نے بجٹ، آپریشنل صلاحیت، نئے اقدامات، ادائیگی کے نظام اور جدید تکنیکی طریقہ کار کے استعمال کے اعتبار سے خاطر خواہ کامیابیاںحاصل کی ہیں۔بی آئی ایس پی کے تمام ونگز نے اپنی سیکشنز کی کارکردگی اور آئندہ منصوبوں پرمبنی بریفنگ پیش کی۔ مستحقین تک رسائی حاصل کے شفاف طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ڈیٹا کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت کے تحت، بی آئی ایس پی جون 2016سے ہری پور میں غربت سروے کے ابتدائی مرحلے کا آغازکر چکا ہے۔

Leave a Reply