اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) ایرا نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کے 10 ہزار سے زائد منصوبہ جات کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں۔ یہ بات ایرا بورڈ کے اجلاس میں بتائی گئی۔ ایرا بورڈ کا 19 واں اجلاس چار سال کے وقفہ کے بعد جمعرات کوایرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ ایرا کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز کی زیرصدارت ہونے والے …
ایرا نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کے 10 ہزار سے زائد منصوبہ جات کامیابی سے مکمل کر لئے، ایرا بورڈ کے اجلاس میں رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) ایرا نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کے 10 ہزار سے زائد منصوبہ جات کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں۔ یہ بات ایرا بورڈ کے اجلاس میں بتائی گئی۔ ایرا بورڈ کا 19 واں اجلاس چار سال کے وقفہ کے بعد جمعرات کوایرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ ایرا کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ایرا بورڈ کے 11 ارکان نے شرکت کی جن مےں ایرا کے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، منصوبہ بندی و ریفارمز ڈویژن، اقتصادی امور ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین بھی شامل ہیں۔ چیئرمین ایرا نے اجلاس کے شرکاءکو خوش آمدید کہا۔ قائم مقام ڈپٹی چیئرمین ایرا نے ادارے کے جاری ترقیاتی پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔








