وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبا ل کاوژن پاکستان 2025 ءکے دو سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبا ل نے کہاہے کہ 20 کروڑ عوام آج سے اپنے آپ کو رائزنگ پاکستان کے طور پر متعارف کرائیں ، علاقائی تعاون معاشی ترقی کا اہم ستون ہے ،نجی شعبہ کو ملکی ترقی کے لئے آنا ہو گا ، پاکستان اب استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبا ل نے کہاہے کہ 20 کروڑ عوام آج سے اپنے آپ کو رائزنگ پاکستان کے طور پر متعارف کرائیں ، علاقائی تعاون معاشی ترقی کا اہم ستون ہے ،نجی شعبہ کو ملکی ترقی کے لئے آنا ہو گا ، پاکستان اب استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور موجودہ پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، عوام کو موجودہ حکومت کی سکیورٹی اوراقتصادی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے، حکومت نے وژن 2025 کا اجراء آج سے دو سال پہلے 11اگست 2014 ءکو کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو وژن پاکستان 2025 ءکے دو سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پاکستان وژن 2025 ءکے تحت اصلاحات کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ادارہ جاتی تبدےلی اور مضبوط پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے سرکاری شعبے اور سول سروس میں جدت لانے کے لئے اصلاحات کا عمل شروع کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی مسابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے وژن 2025ءمرتب کیا گیا، جس پر تمام صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے بھی اتفاق کیا۔

Leave a Reply