مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم پر عالمی توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو خط بھیج دیا۔ عرب لیگ کے رکن ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور خونریزی روکنے کیلئے دباﺅ بڑھائیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم پر عالمی توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو خط بھیج دیا۔ عرب لیگ کے رکن ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور خونریزی روکنے کیلئے دباﺅ بڑھائیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے جمعرات کو عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر زور دیا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز نے گذشتہ ایک ماہ سے سویلین کے خلاف مظالم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے جس میں اب تک 70 سے زائد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، ان میں سے درجنوں نوجوان کشمیری بینائی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ مشیر خارجہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جس کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں بھی ان سے وعدہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply