اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) کوئٹہ دہشت گرد حملہ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں قرآن خوانی کی گئی۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس اور دیگر حکام نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔ شرکاءنے حملہ میں شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا …
کوئٹہ دہشت گرد حملہ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں قرآن خوانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) کوئٹہ دہشت گرد حملہ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں قرآن خوانی کی گئی۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس اور دیگر حکام نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔ شرکاءنے حملہ میں شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ملکی ترقی، سلامتی اور امن کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ ہائی کمشنر نے اس موقع پر وحشیانہ اقدام کی مذمت کی اور دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف پاکستان کی جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔








