افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیلوال کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیلوال نے جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر خزانہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیلوال نے جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر خزانہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کا بڑا فائدہ ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افغان سفیر کی جانب سے افغانستان میں پاکستانی کرنسی رکھنے سے متعلق وضاحت کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت افغانستان کی ہر ممکن مدد اور حمایت کی خواہاں ہے۔

Leave a Reply