ملک میںدہشت گردی و انتہا پسندی کسی صورت بھی قبول نہیں،ان کے خاتمے کے لیے سول اور عسکری قیادت مل کر کام کر رہے ہیں،وفاقی وزیر تجار ت انجینئر خرم دستگیر خان کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام ہو رہا ہے اور اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے لائحہ عمل تیا ر کیا جا رہا ہے تا کہ دہشت گردی کے واقعات سے بچا جا سکے، جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیںملک میںدہشت گردی …

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام ہو رہا ہے اور اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے لائحہ عمل تیا ر کیا جا رہا ہے تا کہ دہشت گردی کے واقعات سے بچا جا سکے، جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیںملک میںدہشت گردی و انتہا پسندی کسی صورت بھی قبول نہیں اور اس کے خاتمے کے لیے سول اور عسکری قیادت مل کر کام کر رہے ہیں،آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات میں مجموعی طور پر کمی واقع ہوئی ہے تاہم ابھی ہمیں مکمل کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اسلیے ہمیں ابھی مزید کام کرنا ہوگا اور پہلے سے موثر حکمت عملی اپنانی ہو گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مسلسل دو روز سے دہشتگردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ڈیبیٹ جاری ہے اور مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ جہاں کوئی کمی رہ گئی ہے یا کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جا سکے

Leave a Reply