وزارت قانون کی طرف سے قومی اسمبلی میں جواب

129

اسلام آباد ۔ 12 اگست(اے پی پی) وزارت قانون کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ قومی کمیشن برائے مقام خواتین کی چیئرپرسن 31 دسمبر 2015ءکو سبکدوش ہوگئی تھیں جس کے بعد چیئرپرسن کا عہدہ خالی پڑا ہے‘ اس عہدے پر انتخاب کے لئے وزیراعظم قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ چیئرپرسن کے انتخاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تشکیل دی جائے گی جس میں 50 فیصد اراکین حکومتی اور پچاس فیصد حزب اختلاف کی جماعتوں سے ہونگے۔ اس میں ایک تہائی اراکین کا انتخاب سینٹ سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ ایک ماہ میں متوقع ہے۔ وزیراعظم نے منشور کی منجملہ تجاویز پر غور کرنے کے لئے وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں قانونی اصلاحات کی کمیٹی قائم کردی ہے