آڈیٹر جنرل نے تین افسران کی تعیناتیوں اور تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

140

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے فوری طور پر تین افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اقبال (گریڈ19) کو( ڈی اے اینڈ ای) اے جی پی آر اسلام آباد کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ اظہر حمید (ڈی جی آڈٹ سندھ کراچی) ڈی جی آڈٹ لوکل کونسلز سندھ کراچی کے عہدے کی روزہ مرہ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ (پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد)، ماجد سعید رانجھا کو ٹریژرر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز اسلام آباد کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔