اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) افغانستان کے صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا چھ رکنی عملہ بازیابی کے بعد ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گیا۔عملے کے تمام ارکان محفوظ اور صحت مند ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق عملے کے ارکان کو فاٹا میں پاک افغان سرحد پر قبائیلی عمائدین کے حوالے کیا گیا جنہیں فاٹا سے ہیلی کاپٹر کے …
افغانستان کے صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا چھ رکنی عملہ بازیابی کے بعد ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) افغانستان کے صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کا چھ رکنی عملہ بازیابی کے بعد ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گیا۔عملے کے تمام ارکان محفوظ اور صحت مند ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق عملے کے ارکان کو فاٹا میں پاک افغان سرحد پر قبائیلی عمائدین کے حوالے کیا گیا جنہیں فاٹا سے ہیلی کاپٹر کے زریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔عملے کے ارکان میں کیپٹن صفدر حسین(چیف پائلٹ)،کیپٹن صفدر اشرف،کیپٹن محمد شفیق الرحمان(فرسٹ آفیسر)،ناصر محمود(فلائیٹ انجینئر)،محمد کوثر(کریو چیف) اور سرگئی سیوستیانوف(روسی نیوی گیٹر)شامل ہیں۔








