شورکوٹ/فیصل آباد۔13 اگست(اے پی پی )وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہفتہ کے روز فیصل آبادتاملتان 240کلومیٹر طویل موٹروے ایم فور کے تیسرے حصے شورکوٹ تاخانیوال موٹروے کی تعمیر کے منصوبہ کاسنگ بنیاد رکھ دیا، اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ اور دیگر حکام کی جانب سے بریفنگ میں مہمان خصوصی کو بتایاگیاکہ شورکوٹ تاخانیوال موٹروے کاحصہ65کلومیٹر پر محیط ہے جس پر 22 ارب …
وزیراعظم محمدنوازشریف نے موٹروے ایم فورکے 65کلومیٹر طویل شورکوٹ تاخانیوال سیکشن تھری کاسنگ بنیاد رکھ دیا

مزید خبریں
شورکوٹ/فیصل آباد۔13 اگست(اے پی پی )وزیراعظم محمدنوازشریف نے ہفتہ کے روز فیصل آبادتاملتان 240کلومیٹر طویل موٹروے ایم فور کے تیسرے حصے شورکوٹ تاخانیوال موٹروے کی تعمیر کے منصوبہ کاسنگ بنیاد رکھ دیا، اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ اور دیگر حکام کی جانب سے بریفنگ میں مہمان خصوصی کو بتایاگیاکہ شورکوٹ تاخانیوال موٹروے کاحصہ65کلومیٹر پر محیط ہے جس پر 22 ارب روپے لاگت آئیگی اور یہ منصوبہ آئندہ 20ماہ میں مکمل ہوگا، انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد تاملتان موٹروے کی بروقت تکمیل کیلئے اسے چارحصوں میں تقسیم کیاگیاہے جس کا پہلا حصہ فیصل آباد سے گوجرہ تک 57کلومیٹر ،دوسراحصہ گوجرہ سے شورکوٹ تک 65کلومیٹر ،تیسرا حصہ شورکوٹ سے خانیوال تک 65کلومیٹر اور چوتھاحصہ خانیوال سے ملتان تک 56کلومیٹر پر محیط ہے








