شور کوٹ/ فیصل آباد۔13 اگست(اے پی پی )وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ حکومتی کوششوں اور سنجیدہ اقدامات سمیت شبانہ روز جدوجہد کے باعث ملک ناامیدی ‘ پسماندگی اور مایوسی کی دلدل سے نکل کر ایک بار پھر امید کی راہ پر گامزن ہوگیاہے جس کے باعث نہ صرف ملک میں معاشی ،اقتصادی اورزرعی ترقی کی راہیں ہموار ہورہی ہیں بلکہ ملک تعمیر وترقی کی منازل تیزی سے طے کرتاہوابحرانوں سے …
وزیراعظم محمدنوازشریف کا شورکوٹ میں موٹروے ایم فور سیکشن تھری کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
شور کوٹ/ فیصل آباد۔13 اگست(اے پی پی )وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ حکومتی کوششوں اور سنجیدہ اقدامات سمیت شبانہ روز جدوجہد کے باعث ملک ناامیدی ‘ پسماندگی اور مایوسی کی دلدل سے نکل کر ایک بار پھر امید کی راہ پر گامزن ہوگیاہے جس کے باعث نہ صرف ملک میں معاشی ،اقتصادی اورزرعی ترقی کی راہیں ہموار ہورہی ہیں بلکہ ملک تعمیر وترقی کی منازل تیزی سے طے کرتاہوابحرانوں سے نجات کی جانب گامز ن ہے، دوسری طرف عوام نے منفی اور گندی سیاست کرنے والوں کو یکسر مسترد کردیاہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کنٹینر پر چڑھ کر سیاست کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ ان کی سیاست صرف اور صرف ملکی ترقی کاپہیہ روکنے کی سازش ہے لہٰذا وہ عوام کی بالغ نظری ،پختگی اور شعوری بیداری پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں








