صدر آزادجموںو کشمیر سردار محمد یعقوب خان،وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس کی جا نب سے جشن آزادی کے موقع پر پیغامات میں اظہار

مظفرآباد۔ 13 اگست (اے پی پی) صدر آزادجموںو کشمیر سردار محمد یعقوب خان،وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کا مرہون منت ہے اور اس نظریہ کی بنیاد پر جب پہلی بار مفکر اسلام حضرت علامہ اقبال نے برصغیر کو تقسیم کر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کے قیام کا تصور پیش کیا تھا …

مظفرآباد۔ 13 اگست (اے پی پی) صدر آزادجموںو کشمیر سردار محمد یعقوب خان،وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کا مرہون منت ہے اور اس نظریہ کی بنیاد پر جب پہلی بار مفکر اسلام حضرت علامہ اقبال نے برصغیر کو تقسیم کر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کے قیام کا تصور پیش کیا تھا تو اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مسلمانوں کے قومی تشخص اور اسلام کی تہذیبی اور ثقافتی اقدار اور روایا ت پر خاص زور دیا تھا ۔ انہوں نے قائد اعظم کی خصوصی توجہ مبذول کرائی تھی کہ شریعت اسلامیہ کے نفاذ کیلئے ایک علیحدہ اسلامی ریاست کا قیام ناگزیر ہے ۔ قائد اعظم نے اس نظریہ کی بنیاد پر مسلم لیگ کو منظم کر کے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے متحد کیا ۔ انہیں اپنے مقصد کی صداقت اور مسلمان عوام کی اجتماعی فہم و فراست پر غیر متزلزل یقین و اعتماد تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply