چیف آف ائر سٹاف ،ائر چیف مارشل سہیل امان کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) چیف آف ائر سٹاف ،ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ قوم آزمائش کی اس گھڑی میں ملی جذبے کے ذریعے قومی یگانگت اور مادر وطن سے وفاداری کو فروغ دے۔ہفتہ کو یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزمائش کی ان گھڑیوں میں صرف ملک کیساتھ وابستگی اور تعلق کا احساس اور قوم …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) چیف آف ائر سٹاف ،ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ قوم آزمائش کی اس گھڑی میں ملی جذبے کے ذریعے قومی یگانگت اور مادر وطن سے وفاداری کو فروغ دے۔ہفتہ کو یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزمائش کی ان گھڑیوں میں صرف ملک کیساتھ وابستگی اور تعلق کا احساس اور قوم کیلئے اپنی جان کی قربانی ہی حب الوطنی کے جذبات کو متاثر کر سکتا ہے۔پاکستان ہماری شناخت ہے اورجذبہ حب الوطنی کے زریعے ہم قومی اتحاد اور مادر وطن سے وفاداری کو فروغ دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply