وزیراعظم محمد نواز شریف کا امریکا میں منعقدہ پاکستان فیسٹیول کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی معیشت میں بہتری کےلئے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ترقی اورخوشحالی کی منزل کے حصول کےلئے پرعزم ہے ، پاکستانی تارکین وطن ملک کے مثبت تشخص کو اجاگرکرنے کےلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔ ملک کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکا میں منعقدہ پاکستان فیسٹیول کے موقع …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی معیشت میں بہتری کےلئے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ترقی اورخوشحالی کی منزل کے حصول کےلئے پرعزم ہے ، پاکستانی تارکین وطن ملک کے مثبت تشخص کو اجاگرکرنے کےلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔ ملک کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکا میں منعقدہ پاکستان فیسٹیول کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اس قسم کے میلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کوپاکستان کی روایات ،مضبوط ثقافتی ورثہ اورقوم کےلئے اس کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہی ہوتی ہے ۔ وزیراعظم نے پاکستان فیسٹیول یو ایس اے کے منتظمین کو دلی مبارکباد پیش کی اورکہاکہ ہر سال اس تقریب کا کامیابی سے انعقاد ایک اعزاز اور فخر ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ 30 سال سے تسلسل کے ساتھ ہر سال یہ فیسٹیول منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم آزادی مناتے ہوئے گذشتہ تین سال کی کامیابیوں پر تمام پاکستانیوں کو فخر محسوس کرنا چاہئے جس میں ہماری معیشت واپس پٹڑی پر آئی ، دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی اور وہ دن دور نہیں جب قوم کوانتہا پسندی کی اس لعنت سے چھٹکارہ ملے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply