بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

نئی دہلی ۔ 14 اگست (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ باہمی احترام اور تنازعات کے پرامن حل کی بنیاد پر تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ملک کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے …

نئی دہلی ۔ 14 اگست (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ باہمی احترام اور تنازعات کے پرامن حل کی بنیاد پر تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ملک کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ جموں وکشمیرکے عوام کی سیاسی امنگوں اورتمناﺅں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اورنہ ہی کوئی کشمیریوں کی آزادی کےلئے جائز جدوجہد اورعظیم قربانیوں کو فراموش کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply