اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے پوری قوم کو 70ویںیوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں آزاد ملک میں پیدا کیا ہے اور آج ہم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس پرُمسرت موقع …
یوم آزادی کے پرُمسرت موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کونہیں بھولنا چاہیے،وفاقی وزیربرجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے پوری قوم کو 70ویںیوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں آزاد ملک میں پیدا کیا ہے اور آج ہم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس پرُمسرت موقع پر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کونہیں بھولنا چاہیے۔اپنے بیان میںچوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ آج ہمیں اس عہدکی تجدید کرنی ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر قسم کی اخلاقی، سفارتی وسیاسی حمایت جاری رکھیںگے اور اُس وقت تک مسئلہ کشمیر کو دُنیا کے تمام فورمز پر بھرپور طریقے سے اٹھاتے رہیں گے جب تک بھارت اُن کو استصواب رائے کا حق نہیںدے دیتا ۔مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور ہماری آزادی کی خوشیاں اُس دن مکمل ہوں گی جب ہمارے مقبوضہ کشمیر کے بہن و بھائی بھی آزاداور خوف سے خالی فضاﺅں میں سانس لے سکیں گے۔








