بیجنگ میں پاکستان سفارتخانے میں 70ویں یوم آزادی کی تقریب

بیجنگ ۔ 14 اگست (اے پی پی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان سفارتخانے میں 70ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ پاکستانی سفیر نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔ اس موقع پراپنے خطاب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان دوستی، محبت اوراخوت کے لازوال …

بیجنگ ۔ 14 اگست (اے پی پی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان سفارتخانے میں 70ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ پاکستانی سفیر نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔ اس موقع پراپنے خطاب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان دوستی، محبت اوراخوت کے لازوال رشتے قائم ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکاءکو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک کے شہری ہیں، ہم اپنی تقدیراور روشن مستقبل کےلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کےلئے عزم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر پاکستانی ایمبیسی سکول کے طلباءو طالبات نے ملی نغمے گائے ۔ تقریب میں کئی ملکوں کے سفارتکاروں، سفارتخانے کے عملہ اور بیجنگ میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply