چودہ اگست خوابوں کو جدوجہد کے ذریعے حقیقت میں بدلنے کا پیغام دیتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 14اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ، ہماری نئی نسل باشعور اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔ آگے بڑھنے کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یوم آزادی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ وفاقی وزیر نے …

اسلام آباد ۔ 14اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ، ہماری نئی نسل باشعور اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔ آگے بڑھنے کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یوم آزادی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 14اگست خوابوں کو جدوجہد کے ذریعے حقیقت میں بدلنے کا پیغام دیتا ہے ۔ قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ہمیں اور ترقی یافتہ ملک دینے کیلئے محنت ، بہترین حکمت عملی اور جدوجہد کی راہ اپنانا ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ، ہماری نئی نسل باشعور اور اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ مایوسیوں کے بجائے امید کا دامن تھام کر آگے بڑھنے کیلئے سیاسی اور استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ستیا ناس اور بیڑھ غروق کارروائیاں رکھنے والے یوم آزادی کے قومی تہوار پر بھی صف ماتم بچھا کر بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply