وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میری طرف سے پوری قوم کو آزدی کا یہ دن مبارک ہو، یہ بہت اچھی بات ہے کہ آزادی کا یہ دن پورے پاکستان میں پرجوش طریقے سے امن اور تحفظ سے منایا گیابلکہ رات 12بجے ہی لوگوں نے آزادی کے دن کا شاندار استقبال کیا اور …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میری طرف سے پوری قوم کو آزدی کا یہ دن مبارک ہو، یہ بہت اچھی بات ہے کہ آزادی کا یہ دن پورے پاکستان میں پرجوش طریقے سے امن اور تحفظ سے منایا گیابلکہ رات 12بجے ہی لوگوں نے آزادی کے دن کا شاندار استقبال کیا اور 70ویں یوم آزادی کے دن کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا، ملک بھر میں لوگوں نے آتش بازی کر کے اور نوجوانوں نے سڑکوں پر جھوم جھوم کر یہ بات ثابت کر دی کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیںاور اپنی آزادی اور اپنے وطن سے بھرپورمحبت کرتے ہیںاور اس کے تحفظ کا بھی خیال رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے دن کو خوش آمدید کہتے ہوئے لوگ جشن منا رہے تھے لیکن کچھ لوگ اپنے اختجاج میں مصروف تھے جنہیں پاکستانی عوام نے مسترد کر دیا اور انہیں بتا دیا کہ وہ منفی سیاست کرنے والوں کے ساتھ نہیں، بلکہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہیں جو ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادی کے ان 70 سالوں میں پاکستانی عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے اور لوگ پہلے کی نسبت خوشحال اور پر آسائش زندگی بسر کر رہے ہیں، پہلے ہم بجلی بھی پیدا نہیں کرتے تھے لیکن آج توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف وسائل استعمال کرتے ہوئے توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے،کوئلے، گیس، پانی اور جوہری توانائی سے بھی بجلی پیدا کی جا رہی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گذشتہ 70 سالوں میں ہم نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آزادی کے بعد پاکستان میں بہت بہتری آئی ہے اور لوگوں کا معیارزندگی بہترہوا ہے

مزید خبریں

Leave a Reply