اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ کو بہتر اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے سول آرمڈ فورسز کی 29 نئے شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری حکام اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی جس میں مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ کو بہتر اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے سول آرمڈ فورسز کی 29 نئے شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری حکام اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی جس میں مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نیشل ایکشن پلان کی عملدرآمدی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کے دیگر ارکان میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل نیشنل کاﺅنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی، صوبائی سیکرٹریز، انسپکٹر جنرلز آف پولیس، ہوم سیکرٹریز اور وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری شامل ہوں گے۔








