اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو کشمیر پر خصوصی مذاکرات کی بھی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے …
پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کو کشمیر پر خصوصی مذاکرات کی دعوت دی ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو کشمیر پر خصوصی مذاکرات کی بھی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی اس حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں کہا کہ کشمیریوں کی طرف سے جدوجہد آزادی کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اور 20 ہزار معذور ہو چکے ہیں۔ نفیس زکریا نے کہا کہ 8 جولائی کشمیری نوجوانوں کی شہادت سے اس جدوجہد آزادی میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے۔ اس عرصہ کے دوران 70 کشمیری شہید اور 6 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 500 شدید زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بے گناہ کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو ٹارچر کرنے کیلئے پیلٹ گنز استعمال کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ملکی معیشت کو ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیئے، دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور پاکستان دوسرے ملکوں سے اس حوالہ سے اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔








