وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں چین کے تعاون سے جے ایف 17تھنڈراور سپر مشتاق طیاروں کی تیاری کے پروگرام پر اطمینان

راولپنڈی ۔ 15 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں چین کے تعاون سے جے ایف 17اور سپر مشتاق طیاروں کی تیاری کے پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام مقررہ اہداف با لخصوص دفاعی سازو سامان برآمدات کے لئے پی اے سی کے افسران اور تکنیکی عملہ اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائے ۔وہ پیر کو وزارت …

راولپنڈی ۔ 15 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں چین کے تعاون سے جے ایف 17اور سپر مشتاق طیاروں کی تیاری کے پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام مقررہ اہداف با لخصوص دفاعی سازو سامان برآمدات کے لئے پی اے سی کے افسران اور تکنیکی عملہ اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائے ۔وہ پیر کو وزارت دفاعی پیدوارا راولپنڈی میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ چیئر مین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے ایروناٹیکل کمپلیکس میں مالی سال 2015-16میں مکمل کیے گئے تمام منصوبہ جات با لخصوص آئی ای ہوائی جہاز فیکٹری ، ہوائی جہاز مینوفیکچرنگ فیکٹری، میراج کی دوبارہ تیاری کی فیکٹری اور ایویونکس پیداوار فیکٹری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ تکنیکی ماہرین اور انجینئرز نے انتھک محنت ‘لگن اور ٹیم ورک کے طور پر کام کر تے ہوئے مالی سال 2015-16 کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں ۔ چیئر مین پی اے سی نے بتا یا کہ ایروناٹیکل کمپلیکس میں چین کے تعاون سے جے ایف 17 تھنڈراور سپر مشتاق کی دوبارہ تیاری اور مینوفیکچرنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply