اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں سینیٹیشن اور اپ گریڈیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ وزیر مملکت کی ہدایت پر صفائی کی مہم میں سی ڈی اے کا عملہ بھی پمز انتظامیہ کو مدد فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ہسپتال کا دورہ کر کے صفائی مہم کا جائزہ لیا اور دونوں اداروں کو …
وزیر مملکت برائے کیڈ نے پمز ہسپتال میں سینیٹیشن اور اپ گریڈیشن مہم کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز ہسپتال میں سینیٹیشن اور اپ گریڈیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ وزیر مملکت کی ہدایت پر صفائی کی مہم میں سی ڈی اے کا عملہ بھی پمز انتظامیہ کو مدد فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ہسپتال کا دورہ کر کے صفائی مہم کا جائزہ لیا اور دونوں اداروں کو مستقل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہسپتال کے میڈیکل اور سرجیکل وارڈ کو ماڈل وارڈ بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت وارڈز کی تما م مشینری ، مریضوں کے بستر، عمارت اور وارڈ کی سہولیات کو بہتر بنا کر عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، ان وارڈز کو مثالی بنا کر تما م ہسپتال کو مرحلہ وار اس ماڈل پر تیار کیا جائے گا۔ پمز ہسپتال اس علاقے کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں اسلام آباد اور گردو نواح سے روزانہ قریباً دس ہزار مریض آتے ہیں ، مریضوں کی سہولت کیلئے ہسپتال کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کیلئے بعد ازاں مخیر حضرات کو بھی تعاون کیلئے مدعو کیا جائے گا۔








