وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت جمہوریت کے لبادہ میں چھپا ہوا کشمیری عوام کا قاتل ہے‘ آج کشمیر ی عوام یوم سیاہ منا ر ہے ہیں اور پاکستان کی پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیرکے عوام بھارتی یوم آزادی کو بطور …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت جمہوریت کے لبادہ میں چھپا ہوا کشمیری عوام کا قاتل ہے‘ آج کشمیر ی عوام یوم سیاہ منا ر ہے ہیں اور پاکستان کی پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیرکے عوام بھارتی یوم آزادی کو بطور یوم سیاہ کے طورپر منا کر پوری دُنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیںکہ کشمیریوں پر اب زیادہ دیر ظلم و جبر نہیں کیا جاسکتا ، سخت کرفیو کے باوجود وہ سڑکوں پر نکل کر بھارتی ظلم وجبر کے خلاف آوازیں بلند کرنا اُنکا معمول بن چکا ہے۔ پیر کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے آپ کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک کہلاتا ہے لیکن وہ جتنا مرضی جمہوریت کا واویلا کرے دنیا اس کا اصل چہرہ پہچان چکی ہے، بھارت بے شک آج یوم آزادی منائے اس کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کودیکھتے ہوئے دُنیا اس کو ناپسندیدگی سے دیکھ رہی ہے اور اب عالمی برادری یہ کہنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ یہ کیسا ملک ہے جو خود کو جمہوریت کا چیمپئین کہتا ہے اور دوسری طرف نہتے اور بے گناہ معصوم کشمیری نوجوانوں ،عورتوں اور بچوں کو قتل کر رہا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply