اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر کھیل کا چیلنج قبول کرتا ہوں، …
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر کھیل کا چیلنج قبول کرتا ہوں، میری خواہش ہے کہ مقابلہ کرنے کیلئے ان کو ٹکٹ بھیج دوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ سندھ کے وزیر کھیل کی صحت ان کو مقابلہ کی اجازت دے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی انتہا کر رہا ہے، بھارت کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ان کی آزادی تک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔








