وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب

اسلام آباد ۔ 15 اگست(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سپیکر کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی‘ ہر ضلعی کی سطح پر پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ کراچی میں 3 نادرا دفاتر رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے آغاز میں کام شروع …

اسلام آباد ۔ 15 اگست(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاک کئے گئے شناختی کارڈز کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سپیکر کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی‘ ہر ضلعی کی سطح پر پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ کراچی میں 3 نادرا دفاتر رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے آغاز میں کام شروع کردیں گے‘ افغان مہاجرین کے حوالے سے قومی پالیسی ہونی چاہیے‘ دیر اور دیگر علاقوں میں نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں خواتین کے لئے الگ کاﺅنٹر قائم کریں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا امیر زمان‘ ایس اے اقبال قادری و دیگر کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری علی خان نے کہا کہ چند دن پہلے وقفہ سوالات میں میں نے کہا تھا کہ ہمیں کئی مسائل کا سامنا ہے۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہر رکن کو نادرا سے رجوع کرنا پڑے۔ گزشتہ دنوں جعلی شناختی کارڈز کا مسئلہ پیش آیا جس کی وجہ سے بعض لوگوں کے شناختی کارڈز بلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply