وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کی ھواوے انتظامیہ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے ھواوے کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آئی سی ٹی کے موجودہ سٹیٹس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا۔ جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق شعیب احمد صدیقی نے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن منصوبہ کے بارے میں …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے ھواوے کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آئی سی ٹی کے موجودہ سٹیٹس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا۔ جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق شعیب احمد صدیقی نے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن منصوبہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی وکمیونیکیشن اور ای گورننس کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ ھواوے کی ٹیم نے وفاقی سیکرٹری کو پاکستان میں آئی سی ٹی کے شعبہ اور ای گورننس میں اپنی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران یہ طے پایا کہ قومی آئی سی ٹی منصوبہ اور ای گورننس اقدامات کے فروغ کیلئے وزارت آئی ٹی ھواوے کے ساتھ مشترکہ کام کرے گی تاکہ پاکستان میں گورننس اور عوامی خدمت کو بہتر بنایاجاسکے۔ واضح رہے کہ ھواوے دنیا کی نمایاں ٹیلی کام کمپنی ہے جو پاکستان میں آئی سی ٹی کے انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے۔ اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔