رومانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیرایمیلین آئن کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان میں رومانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیرایمیلین آئن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاﺅس میںالوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں سبکدوش ہونے والے سفیر کی پاک رومانیہ تعلقات میں بہتری کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں بطو ر سفیر انکے قیام کے دوران پاک رومانیہ تعلقات میںنئی جہتوں کا آغاز …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان میں رومانیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیرایمیلین آئن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاﺅس میںالوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں سبکدوش ہونے والے سفیر کی پاک رومانیہ تعلقات میں بہتری کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں بطو ر سفیر انکے قیام کے دوران پاک رومانیہ تعلقات میںنئی جہتوں کا آغاز ہوا ہے۔رومانیہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت خطے سمیت عالمی سطح پر تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے یورپی یونین تک روابط بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے پارلیمانی و عوامی سطح پر روابط کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے رومانیہ کی تجارتی برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب بھی دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply