وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز کا سعودی عرب میں پاکستانیوں کے متاثرہ کیمپوں کا دورہ

ریاض ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے سعودی عرب پہنچتے ہی پاکستانیوں کے متاثرہ کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے تعاون سے انکے مسائل جلد حل ہوجائیں گے وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور قانون کا سخت خیال کریں۔پاکستانیوں نے شکایت کی کہ انکے پاسپورٹ …

ریاض ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے سعودی عرب پہنچتے ہی پاکستانیوں کے متاثرہ کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے تعاون سے انکے مسائل جلد حل ہوجائیں گے وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور قانون کا سخت خیال کریں۔پاکستانیوں نے شکایت کی کہ انکے پاسپورٹ کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے سفارت خانہ اور قونصل خانہ کو ہدایت دی کہ انکے پاسپورٹ بلا معاوضہ تجدید کئے جائیں نیز جو لوگ پاکستان جانا چاہتے ہیں انکے لئے سعودی حکام سے ملاقات کرکے یہ معاملہ بھی حل کرینگے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق کیمپوں کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply