اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں مداخلت کے ثبوت سامنے آچکے ہیںجسے پاکستان عالمی فورمز پر بھی واضح طور پر اٹھا چکا ہے، بھارتی وزیر اعظم پاکستان اور مسلمان دشمنی میں سب سے آگے ہیں نریندر مودی کی زہر آلود باتیں ان کی ذہنیت کی عکاس ہیں، ان خیالات کا …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں مداخلت کے ثبوت سامنے آچکے ہیںجسے پاکستان عالمی فورمز پر بھی واضح طور پر اٹھا چکا ہے، بھارتی وزیر اعظم پاکستان اور مسلمان دشمنی میں سب سے آگے ہیں نریندر مودی کی زہر آلود باتیں ان کی ذہنیت کی عکاس ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی بلوچستان کے حوالے سے کی جانے والی باتوں کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ پاکستان بنانے اور اسکے ساتھ چلنے میں بلوچستان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے،کشمیر کی موجودہ صورت حال نے مودی کے لیے پریشانی کھڑی کر رکھی ہے اسلیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ایسی باتیں کر رہے ہیں، انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ایک ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے انہیں کیا بات کرنی چاہیے اور کیا نہیں کرنی چاہیے، وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر اہم عالمی فورم پر کھل کر پیش کر رہے ہےں جس کی وجہ سے بھارت کو پریشانی لاحق ہے اور بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان بھی اسی کی عکاسی کر رہا ہے لیکن پاکستان جو کہ پہلے بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت کرتا رہا ہے اورمستقبل میں بھی ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھے گا








