اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے لیکن اسی دوران افغانستان سے بچنے کے لیے ہم تاجکستان سے بجلی درآمد کرنے کے لئے کاسا۔1000منصوبے کے متبادل روٹ پر بھی کام کر رہے ہیں، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے …
توانائی کے منصوبوں تائی پی اور کاسا کا راستہ افغانستان سے گذرتا ہے،افغانستان سے بچنے کے لئے متبادل راستے پر بھی کام کر رہے ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے لیکن اسی دوران افغانستان سے بچنے کے لیے ہم تاجکستان سے بجلی درآمد کرنے کے لئے کاسا۔1000منصوبے کے متبادل روٹ پر بھی کام کر رہے ہیں، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وسطی ایشیائی ممالک سے اپنے تعلقات کو بہتر کیا ہے اور تاجکستان سمیت کرغستان اور ترکمانستان سے توانائی سمیت تجارتی شعبوں میں کئی معاہدے بھی کیے ہیں، ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،توانائی کے منصوبوں تائی پی اور کاسا کا راستہ افغانستان سے گذرتا ہے جسکے متبادل راستے پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ افغانستان سے بچا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ دوستانہ پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے لیکن ہمیں اس کا مثبت جواب نہیں ملا، پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پر عزم ہے اسلیے امن کے لیے چار ملکی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا کیونکہ سیاسی حل ہی سب سے بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے اپنے تعلقات کو صرف نارمل ہی نہیں کرنا چاہتا بلکہ انہیں مزید موثر اور معاون بنانا چاہتا ہے،








