وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی میں شیریں مزاری اور عارف علوی کے نکتہ ہائے اعتراض پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 16 اگست(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے ڈی پورٹ کئے گئے امریکی شہری کو ویزہ دینے اور پاکستان داخلے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے‘ اس امریکی شہری نے پاکستانی خاتون سے شادی کر رکھی ہے جبکہ اس کے دو بچے بھی ہیں جو اس کے ساتھ امریکا میں رہائش پذیر ہیں‘اس کے خلاف …

اسلام آباد ۔ 16 اگست(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے ڈی پورٹ کئے گئے امریکی شہری کو ویزہ دینے اور پاکستان داخلے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے‘ اس امریکی شہری نے پاکستانی خاتون سے شادی کر رکھی ہے جبکہ اس کے دو بچے بھی ہیں جو اس کے ساتھ امریکا میں رہائش پذیر ہیں‘اس کے خلاف ابتدائی تحقیقات میں جاسوسی کے کوئی ثبوت نہیں ملے‘ سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے کچھ شواہد سامنے آئے ہیں‘ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس وقت تک ممکن نہیں جب تک چاروں وزراءاعلیٰ اس حوالے سے جائزہ اجلاسوں میں شریک نہیں ہوںگے‘ نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں سے 9 صوبوں اور 8 وفاقی وزارتوں سے متعلقہ ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply