آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی مجرموںکو مواصلاتی نظام ‘تعلیمی ادارے تباہ کرنے ‘ پاک فوج ‘سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی اور حملے کرنے میں براہ راست ملوث ہونے پر سزائے موت دی گئی تھی ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 16 اگست (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے میجر جنرل عابد مجید‘ ڈی آئی جی فیاض سنبل ‘ آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نذر پر حملوں‘فرقہ وارانہ قتل‘عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے اغواءاور قتل سمیت دہشت گردی کی دیگر سنگین کارراوئیوں میں ملوث مزید 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے‘ ان دہشت گردوں کو مواصلاتی نظام ‘تعلیمی ادارے …

راولپنڈی ۔ 16 اگست (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے میجر جنرل عابد مجید‘ ڈی آئی جی فیاض سنبل ‘ آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نذر پر حملوں‘فرقہ وارانہ قتل‘عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے اغواءاور قتل سمیت دہشت گردی کی دیگر سنگین کارراوئیوں میں ملوث مزید 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے‘ ان دہشت گردوں کو مواصلاتی نظام ‘تعلیمی ادارے تباہ کرنے ‘ پاک فوج ‘سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی اور حملے کرنے میں براہ راست ملوث ہونے پر فوجی عدالتوں نے سزائے موت دی تھی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی باقاعدہ توثیق کر دی ہے ۔آئی ایس پی آر سے جاری تفصیلات کے مطابق ضیاءالحق ولد ولی خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک رکن تھاجو خودکش حملے میں ملوث تھا اس خود کش حملے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply