اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر محمد مسعود خان وسیع تجربہ کے حامل سابق سفارت کار، سرگرم مندوب اور فعال مذاکرات کار کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے حقوق کےلئے موثر آوازکی حیثیت سے قومی اوربین الاقوامی سطح پرمعروف اور مسلمہ شخصیت ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیرکے ضلع راولاکوٹ سے ہے۔وہ ترجمان دفتر خارجہ سمیت وزارت خارجہ میں کلیدی عہدوں پر فائزرہنے کے …
آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر محمد مسعود خان وسیع تجربہ کے حامل سابق سفارت کار، سرگرم مندوب اور فعال مذاکرات کار ،کشمیریوں کے حقوق کےلئے موثر آوازکی حیثیت سے قومی اوربین الاقوامی سطح پرمعروف اور مسلمہ شخصیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی)آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر محمد مسعود خان وسیع تجربہ کے حامل سابق سفارت کار، سرگرم مندوب اور فعال مذاکرات کار کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے حقوق کےلئے موثر آوازکی حیثیت سے قومی اوربین الاقوامی سطح پرمعروف اور مسلمہ شخصیت ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیرکے ضلع راولاکوٹ سے ہے۔وہ ترجمان دفتر خارجہ سمیت وزارت خارجہ میں کلیدی عہدوں پر فائزرہنے کے علاوہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے۔ مسعود خان نے سفارتی کیریئر کا آغاز بیجنگ سے کےا اس کے علاوہ انہوں نے واشنگٹن ، ہالینڈ،جنیوا میں اہم سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں،مسعود خان نے اپنے سفارتی کیریئر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے ، بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو زندہ رکھنے اور اس کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کرنے میں ایک اور اہم متحرک کردار ادا کےا ۔ بحیثیت ترجمان دفترخارجہ انہوں نے کشمیریوں کے حقوق کےلئے موثر انداز میں اپنی آواز بلند کی اور اہل جموں و کشمیر اور پاکستان کے موقف کی ترجمانی اور وضاحت کی۔کشمیر کےلئے سفارتی جدو جہد کے دوران وہ آزاد حکومت ،آزاد کشمیر کے سیاست دانوں اور مقبوضہ کشمیر میں کلی جماعتی حریت کانفرنس سے ملاقاتیں کرتے رہے اور ان سے رابطے میں رہے۔








