وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی کا وفاقی اردو جامعہ کراچی میں ڈاکٹر مولوی عبدالحق کی برسی کی تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق کی اردو کی ترقی اور ترویج کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ منگل کو وفاقی اردو جامعہ کراچی میں ڈاکٹر مولوی عبدالحق کی 55 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ اردو ملت کی …

کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبدالحق کی اردو کی ترقی اور ترویج کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ منگل کو وفاقی اردو جامعہ کراچی میں ڈاکٹر مولوی عبدالحق کی 55 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ اردو ملت کی زبان ہے جو پاکستان کے تمام شہریوں کو ایک لڑی میں پروتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے قومی ہیروز کی زندگیوں اور ان کی خدمات کو اجاگر کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں اپنے قومی ہیروز سے بہتر انداز میں روشناس ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی ترقی اور ترویج کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply