اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف نے صوبوں اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے آبی گزرگاہوں کے راستے میں تجاوزات ہٹائی جائیں، محکمہ موسمیات اور واپڈا پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید بہتر بنائیں ، تجاوزات ہٹانے سے وقتی طور پرکچھ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں لیکن اس سے ہزاروں …
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف کی آبی گزرگاہوں کے راستے میں تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف نے صوبوں اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے آبی گزرگاہوں کے راستے میں تجاوزات ہٹائی جائیں، محکمہ موسمیات اور واپڈا پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید بہتر بنائیں ، تجاوزات ہٹانے سے وقتی طور پرکچھ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں لیکن اس سے ہزاروں افراد کی جانوں کو بچایاجاسکے گا ۔انہوںنے یہ ہدایت منگل کو یہاں فیڈرل فلڈ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔انہوںنے کہاکہ یہ مقامی انتظامیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں جتنا جلد ممکن ہو تجاوزات ختم کرے۔ انہوںنے کہاکہ تجاوزات ہٹانے سے کچھ لوگ متاثر ہو سکتے ہیں لیکن اس سے ہزاروں افراد کی جانوں کو بچایاجاسکے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت تجاوزات دور دور تک پھیلے ہوئے ہیں ۔تجاوزات کی وجہ سے ہی چترال میں حالیہ موسم برسات کے دوران بھاری نقصان ہواہے۔ خواجہ آصف نے فیڈرل فلڈ کمیشن کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیااور فیڈرل فلڈ کمیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ راولپنڈی میں سیلاب سے بچنے کیلئے واسا اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کرے ۔ خواجہ آصف نے فلڈ کمیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نالہ لئی کا بھی دورہ کریں اور پنجاب حکومت کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں ۔انہوںنے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈکے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقہ میں نالہ لئی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کاخاتمہ کریں۔








