متعدد بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں توانائی ‘ تیل و گیس ‘ آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں زبردست دلچسپی رکھتی ہیں، عالمی سٹاک انڈیکس فرم مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی طرف سے پاکستانی سٹاک انڈیکس کی درجہ بندی میں بہتری پاکستان کی ایکویٹی مارکےٹ کی سرگرمیوں میں تیزی کا باعث بنے گی، پاکستان جنوبی ایشیاءکا ابھرتا ہوا ستارہ ہے ۔ معروف خلیجی اخبارخلیج ٹائمز کی رپورٹ

دبئی۔ 16 اگست (اے پی پی) متعدد بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں توانائی ‘ تیل و گیس ‘ آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں زبردست دلچسپی رکھتی ہیں اور عالمی سٹاک انڈیکس فرم مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی طرف سے پاکستانی سٹاک انڈیکس کی درجہ بندی میں بہتری پاکستان کی ایکویٹی مارکےٹ کی سرگرمیوں میں تیزی کا باعث بنے گی۔ یہ بات معروف خلیجی اخبار نے اپنی تازہ ترین …

دبئی۔ 16 اگست (اے پی پی) متعدد بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں توانائی ‘ تیل و گیس ‘ آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں زبردست دلچسپی رکھتی ہیں اور عالمی سٹاک انڈیکس فرم مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی طرف سے پاکستانی سٹاک انڈیکس کی درجہ بندی میں بہتری پاکستان کی ایکویٹی مارکےٹ کی سرگرمیوں میں تیزی کا باعث بنے گی۔ یہ بات معروف خلیجی اخبار نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہی۔ سنیتی آہو جاکوہلی کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اقتصادی نمو کی رفتار کو برقرار رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے اور آئندہ دس سال میں اس کا شمار ایشیاءاور افریقہ کی 10 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت میں بہتری کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مصر میں قائم سرمایہ کاری بینک ای ایف جی ہرمیز کا اندازہ ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کا حجم 475 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ پاکستانی سٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100 نے رواں سال کے دوران نئے ریکارڈ قائم کئے اور نتیجتاً اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا ایک سال میں منافع 16 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گیا۔ کے ایس ای 100 کو ایشیاءمیں بہترین اور دنیا بھر میں پانچویں بہترین سٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ صورتحال 8 سال قبل کی صورتحال کے بالکل برعکس ہے جب سرمایہ کار اپنا سرمایہ یہاں سے واپس لے جارہے تھے۔ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں بہتر پیشرفت کی اور بزنس کے حوالہ سے پراعتماد اور پرامیدماحول کی وجہ سے اسے جنوبی ایشیاءکا ابھرتا ستارہ قرار دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply